بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کا لاہور میں داخلہ ممنوع قرار

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کا لاہور میں داخلہ ممنوع قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مصروف شاہراہ مال روڈ پر آج سے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں گے بتایاگیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے مصروف شاہر اہ مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پابندی آج بروز پیر سے کی جائیگی اس حوالے سے مال روڈ اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ پہنے کسی بھی موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی کو یقین بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :