سخاکوٹ میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپس اسکیم کا افتتاح

اتوار ستمبر 20:31

ملاکنڈ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپس اسکیم کا افتتاح کردیا گیا ۔ ہینڈپمپس کا افتتاح ویلج کونسل الیفے کلے کے ناظم انجینئر ساجد خان اُتمان خیل نے سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے کیا ۔ اس موقع پر کسان کونسلر یوسف خان ، جنرل کونسلرز حفیظ الرحمان عرف حنان اور ڈاکٹر شوکت علی بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ویلج کونسل انجینئرساجد خان اُتمان خیل نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کے فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور انشاء الله بہت جلد ویلج کونسل میں پانی کے فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے شروع کئے گئے مہم میں جن جن جگہوں پر ہینڈ پمپس کی زیادہ ضرورت تھی اُسی جگہ پر ہینڈ پمپس کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے خاتمے کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :