ہیلتھ کیئرکمیشن کی چھاپہ مارٹیم آج ڈی آئی خان کا دورہ کریگی

اتوار ستمبر 20:31

ڈی آئی خان۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ہیلتھ کئیر کمیشن خیبرپختونخواکی چھاپہ مار ٹیم ڈائریکٹر ، چیف انسپکٹر اوردیگرحکام کے ہمراہ سوموار24ستمبرکو جنوبی اضلاع کے دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آغازکررہے ہیں جہاں پروہ نجی ہسپتالوں ، کلینکل لیبارٹری، ڈینٹل ایکسرے ، الٹراسائونڈ، پرائیویٹ ڈاکٹرز کلینک ، ای سی جی ،حکیموں کے کلینک کامعائنہ کریں گے جب کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بلڈبنک اورآئی سی یو روم کا جائزہ لیں گے جن پرائیویٹ کلینک پر میٹرنٹی ہوم کی سہولت نہ ہو گی توان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ جرمانہ کے علاوہ ہسپتال سیل کردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :