ملاکنڈ،ڈرائیورپرتشددکرنے والے دولیویز اہلکارمعطل

اتوار ستمبر 20:31

ملاکنڈ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈنے ملاکنڈ پاس میں ڈرائیورپرتشددکرنے والے دولیویز اہلکاروں کومعطل کرکے ا نکوائری کاحکم جاری دیا۔تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزملاکنڈپاس میں ملاکنڈلیویز فورس کے دواہلکاروں نے فلائنگ کوچ ڈرائیورپرتشددکیاجس کاویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگیا تھا جس پر ملاکنڈ لیویز کے ڈپٹی کمانڈنٹ منصورشاہدنے فوری ایکشن لیکر دونوں لیویزاہلکاروں کومعطل کرکے ایک ہفتے کے اندر اندر انکوائری کرنے کاحکم نامہ جاری کردیا۔ملاکنڈکے عوامی حلقوںنے فلائنگ کوچ ڈرائیورپرتشددکیس میں لیویزاہلکاروں کومعطل کرنے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی عوام کے ساتھ انصاف کریں گے۔