ڈی ایچ او اور ڈی سی لوئیر دیرکا بریمکی علاقے کا دورہ

اتوار ستمبر 20:40

چکدرہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت نے ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم اور ایم پی اے ہمایون خان کے ہمراہ بریمکے علاقے کا تفصیلی دورہ کیااس سے پہلے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے زیر نگرانی 3 دفعہ میڈیکل ٹیمیں علاقے کا دورہ کر چکی ہیں اور میڈیکل ٹیم کے ذریعے 310 مریضوں کا تفصیلی معائنہ اور لیبارٹری ٹسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

دورے میں ڈی ایچ او اور انکے ہمراہ میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ ابھی تک تین چار ملیریا کیسسزکے علاوہ کوئی ایسی بیماری کا اندازہ نہیں ہو سکا جو ان سب مریضوں میں مشترک ہو یا کوئی ایسی بیماری ہو جو ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہو. ڈی ایچ او نے ہدایت کی کہ عموماً اکثریت مریض ہسپتال پہنچتے پہنچتے مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں لہذا بروقت علاج کو یقینی بنایا جائی. اس موقع پر ڈی ایچ او نے علاقے میں فوری طور پر ایک میڈیکل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لایا جو آج سے سول ڈسپنسری میں بیٹھ کر مریضوں کا معائنہ کرینگے،انہوں نے کہاکہ سول ڈسپنسری بریمکے میں بنیادی لیبارٹری کی سہولت دستیاب ہونگی اور دوائیوں کی اچھی مقدار مہیا کی جائیگی چکدرہ ہسپتال میں ایک وارڈ کو مخصوص کیا گیا جہاں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سردار علی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہونگے اور فوکل پرسن کے طور پر اپنی خدمات انجام دینگے اور چکدرہ ہسپتال کو فری ایمبولینس سروس مہیا کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :