حیدرآباد میں معا شی ترقی کے فروغ کیلئے چائنہ کے صنعتی شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا

معاہدے کے تحت چائنیز کمپنیاں 400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، صدر ایوان صنعت وتجارت حیدرآباد محمد شاہد

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد شاہد نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں معا شی ترقی کے فروغ کے لئے چائنہ کے صنعتی شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے حوالے سے جنرل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے ، معاہدے کے تحت چائنیز کمپنیاں 400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت میں چین کے تیسرے بڑے شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے حوالے سے جنرل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے نمائندے زینگ یانگ (Zhang Yang) کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے، زینگ یانگ نے اپنی گفتگو میں حیدرآباد اور چونگ چنگ فرینڈلی سٹی ہونے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ رابطہ آفس بر ادر سٹی میں معا شی ترقی کے لئے تعاون کرتے ہوئے ٹیکنا لوجی متعارف کرائے گااور چائنہ اور حیدرآباد کے تاجروں کے درمیان پل کے طو رپر کام کرے گا، ٹو وہیلر اور تھری وہیلر گاڑیوں کی تیار ی میں تعاون بڑھائیں گے ، اسٹیل ، ٹیکسٹائل ، کلاتھنگ ، ایجو کیشن ، سیاحت اور تعمیراتی سیکٹر میں بھی تعاون بڑھائیں گے، انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 12سے زائد صنعتوں میں چائنہ موٹر سائیکلیں تیار کی جا رہی ہیں، چونگ چنگ چین میں مو ٹر سائیکل انجن اور پارٹس کی انڈسٹریز قائم ہیں، انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی کوششوں سے چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے معاہدے کے تحت جنرل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس صوبہ سندھ حیدرآباد کا رابطہ آفس حیدرآباد سائٹ میں قائم کیا جا رہا ہے ، جنرل فیڈریشن انڈسٹری اینڈ کامرس صوبہ سندھ حیدرآباد کے قیام کا مقصد صوبہ کے تاجروں و صنعتکا روں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ روابط اور شراکت دا ری کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :