بھارت دھمکیا ں دینے سے پہلے 65میں پاکستان کے ہاتھوں عبر شکست کی صورت میں سکھا یا گیا سبق یادکرے، چوہدری ظفر

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیا ں دینے سے پہلے 65میں پاکستان کے ہاتھوں عبر ناک شکست کی صورت میں سکھا یا گیا سبق یادکریں،پاکستان ایٹمی طاقت ہے کسی بھی جارحیت کی غلطی کی تو ہندوستان کونشان عبرت بنا دیگا ،ہندوستان ہوش کا ناخن لے اس کا جنگی جنون خطے کوتباہ ہو برباد کر دے گا۔

(جاری ہے)

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ ،حیدر آباد ڈویژ ن کے صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں ،سیکریٹری اطلا عات امتیاز علی آرائیں ،انجینئر رئیس مدد علی آرائیں نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کے دھمکی آمیز بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارت کے جنونی انتہا پسند ہندو آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کا دھمکی آمیز بیان غیر ذمہ دارنہ ،بچکانہ اور قابل مذمت ہے انتہا پسند حکمراں نریندرمودی اور آرمی چیف جنرل راوت پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے سے پہلے پاکستانی افواج کی جانب سی1965ء کی جنگ میں ہندو فوج کو اور عبرتناک شکست کی صورت میں سکھایا گیا سبق یاد رکھیں اگر بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ایٹمی طاقت پاکستان اسے نشان عبرت بنا دے گا کیونکہ پاکستان اب ایک ایٹمی طاقت اور اسکا دفاع 1965کے مقابلے میں کئی گنا مضبوط ہے اور پاکستان کے غیور اور بہادر عوام بھی ملکی دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے 65 جیسے جذبے کے ساتھ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔