پولیو ایک خطرناک مرض ، خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ

اتوار ستمبر 21:50

نوشکی۔ 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔پولیو مہم کا آغاز چوبیس ستمبر سے ہوگا جوکہ ستائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔ پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد صاحبزادہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمان شیرانی ودیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پولیو مہم میںچونتیس ہزار آٹھ سو انچاس بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے۔ پولیو مہم میں آٹھ ٹرانزٹ پوائینٹ، پندرہ فکس سنٹر، ایک سو چھبیس موبائل ٹیمیں اور تیس ایریاانچارج ہوں گے۔ اس کے علاوہ لیویز پولیس ایف سی چیک پوسٹوں مل ویگن اڈا نوشکی بس اڈا اور دیگر جگہوں پر پولیو مہم کی ٹیمیں موجود ہوں گی۔ نوشکی کے عوام طلبہ سول سوسائیٹی علماء اکرام پولیو مہم کو کامیاب کرانے میں بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہم اس موذی مرض سے اپنے بچوں کو نجات دلاسکیں ۔افتتاحی پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مختیار احمد عبدلرزاق زہری ودیگر موجود تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :