ملک کے دفاع سلامتی اور بقاء کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے، مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے

جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو کی وفود سے بات چیت

اتوار ستمبر 21:50

ڈیرہ مرادجمالی۔ 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو نے بھارتی چیف آف آرمی کی جانب سے پاکستان کو دھمکی دینے کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دھونس دھمکیوں سے پاکستان کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ایٹمی قوت ہے اور ملک کے دفاع سلامتی اور بقاء کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہماری مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جاموٹ ہاؤس ڈیرہ مرادجمالی میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میرعبدالماجد ابڑو نے کہا کہ پاکستان کی بری ، بحری اور فضائی سرحدوں کی محافظ افواج پاکستان کے سربراہان وطن عزیز کے حفاظت سالمیت اور استحکام ومضبوطی کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن اور جمہوریت پسند ملک ہے جوکہ کشمیر سمیت دیگرحل طلب معاملات کو بھارت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کی خواہش مند ہے مگر بھارت کی جنگی جنون عزم پورے خطے میں امن کو سبوتازکرنے کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

انہوں نے کہاکہ انڈیا کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہو ماضی کی جنگوں سے سبق حاصل کریں اوراب کی بار اگر ذرا سی بھی حرکت کی گئی تو ان کو مسلح افواج اور پاکستانی قوم تباہ وبرباد کرکے رکھادیگی میرعبدالماجدابڑو نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پاکستانی سائنسدانوں نے مختلف قسم کے میزائل تیار کرلئے ہیں اورانڈیا کے تمام بڑے بڑے شہر پاکستانی میزائل کے نشانے پر ہیں ایک بٹن دبانے پر انڈیا کے کئی علاقے منٹوں میں تباہ ہوجائیں گے ۔