وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی مسرت اور قلبی سکون ملا ،بیگم عثمان بزدار

اتوار ستمبر 21:50

وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ..
لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ نے بیٹیوں کے ہمراہ لاہور میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ا ہلیہ نے ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ اپنی تینوں صاحبزدایوں کے ساتھ ایس او ایس ویلج میں واقع گھروں کا بھی دورہ کیا او روہاں موجود بچوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے بچوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔بچوں نے مہمانوں کو تلاوت قرآن پاک ، نعتیں اور ملی نغمے بھی سنائے۔وزیراعلیٰ کی صاحبزادیاں ایس او ایس ویلج کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،ان کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے اور گپ شپ لگائی۔ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں نے وزیراعلیٰ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں بے حد اپنائیت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہنستے مسکراتے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ کے اہلخانہ کی آمد پر بے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج سے گفتگو کے دوران ڈیرہ غازی خان میں بھی ایس او ایس کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج الماس بٹ نے مہمانوں کو ادارے کے بارے میں آگاہ کیا۔ بیگم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی بیٹیوں نے ایس او ایس ویلج کی ڈاکومنٹری بھی دیکھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایس او ایس ویلج شاندار کام کر رہا ہے۔ بے سہارا بچوں کا سہارا بننے سے دین و دنیا دونوں کی بھلائی ملتی ہے۔ مجھے اور میری بیٹیوں کو بچوں کے ساتھ ملنا اچھا لگا۔ یہاں آ کر دلی مسرت اور قلبی سکون ملا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ایسے ادارے دیگر شہروں میں بھی بننے چاہیں۔میں آئندہ بھی ایسے اداروں کا دورہ کرتی رہوں گی۔