بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ 25ستمبر تک جاری رہے گا

اتوار 23 ستمبر 2018 23:20

سیالکوٹ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق22ستمبر کی رات سے سیالکوٹ اور اس کے بالائی علاقوں میںبارشوںکا شروع ہونے والے یہ سلسلہ 25ستمبر تک جاری رہے گا جس کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب اور برساتی نالوں میں طغیانی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں کے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہ دریا اور برساتی نالوں کے بیڈز کو فوری خالی کردیں اور اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں دوسری جانب تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ضلع سیالکوٹ اور اس کے بالائی علاقوں میں شروع ہونے والے بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریااور برساتی نالوں میں پانی معمول کے مطابق ہے ۔ ایکسین مرالہ لنک حافظ اعجاز نے بتایا کہ فلڈ وارننگ کے بعد محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی بندھوں اور پشتوں کی حفاظت پر معمور کردیا ہے اوربندھوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے ۔ گذشتہ 24کے دوران سیالکوٹ (کینٹ ) میں 42ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر 28ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور دریا چناب کے پانی کے بہاؤمیں معمول اضافہ نوٹ کی گیا۔

متعلقہ عنوان :