تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج کیا جائیگا

اتوار 23 ستمبر 2018 23:20

سیالکوٹ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) 24 ستمبر سے ضلع میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمرتقریباًً ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی انسداد پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر وں اور تعلیمی درسگاہوں میں ، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ /ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میں بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ آج 23ستمبرکو ضلع سیالکوٹ میں واقع خانہ بدوشوں کی آبادیوں اور جونپڑ بستوں میں بچوں کو کور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :