ایشیاء کپ۔۔ بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر افغانستان کو شکست دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 24 ستمبر 2018 00:45

ایشیاء کپ۔۔ بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر افغانستان ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر ۔2018ء) ایشیاء کپ سپر فور کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں 8رنز درکار تھے لیکن افغانستان کی ٹیم 4رنز ہی بنا سکی۔ آخری گیند پر افغانستان کے بلے باز سمیع اللہ شنواری چوکا نہ مار سکے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمداللہ نے 74جبکہ امرلکیس نے 72رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 249رنز بنا سکی۔ افغانستان کی جانب سے ہشمت اللہ شاہدی نے 71جبکہ محمد شہزاد نے 53رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ اور مستافیظر رحمن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔