سکیورٹی کے خلاف احتجاج کرنیو الے شخص کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج مضحکہ خیز ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

پیر 24 ستمبر 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی کے خلاف احتجاج کرنیو الے شخص کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ جب عوام کو مشکل پیش آتی ہے تو وہ رد عمل دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس میں کراچی پولیس نے مبینہ طور پر سیکیورٹی مقاصد کیلئے روڈ کی بندش پر احتجاج کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ چند روز قبل بھی صدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تھی کہ عوام کو مشکل سے بچانے کیلئے جس قدر ممکن ہو ان کے سیکیورٹی کانوائے کو مختصر رکھا جائے۔