ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات پاکستان کی ترجیح ہے،

تعلقات کی بہتری کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے،بھارتی وزیر خارجہ کا رویہ باعث افسوس ہے،کسی بھی دبائو کے بغیر پاکستان کا مفاد بیان کریں گے،قیام امن ہمیشہ سے پاکستان کی خواہش رہی ہے،بلوچستان میں بیرونی عناصر کی معاونت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کررہے ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے منسوب نہیں کیا جاسکتا،نہ ہی طاقت سے ان کے جذبہ حریت کو دبایا جاسکتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوز کانفرنس سے خطاب

پیر 24 ستمبر 2018 02:30

ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات پاکستان کی ترجیح ہے،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات پاکستان کی ترجیح ہے،تعلقات کی بہتری کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے،بھارتی وزیر خارجہ کا رویہ باعث افسوس ہے،آمادگی کے بعد ملاقات منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے،کسی بھی دبائو کے بغیر پاکستان کا مفاد بیان کریں گے،قیام امن ہمیشہ سے پاکستان کی خواہش رہی ہے،بلوچستان میں بیرونی عناصر کی معاونت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کررہے ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے منسوب نہیں کیا جاسکتا،نہ ہی طاقت سے ان کے جذبہ حریت کو دبایا جاسکتا ہے، بھارت میں بڑا طبقہ کشمیر سے متعلق بھارتی پالیسی پر تنقید کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خارجہ امور کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے،باہمی احترام اور برادری کی سطح پر خارجہ تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان امریکہ تعلقات سے امریکہ نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا،امریکہ کے ساتھ روابط کو برقرار رکھنا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید رہا،ایران کے وزیر خارجہ سے بھی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ دیا جائے گا،یو اے ای کے وزیر خارجہ جلد پاکستان کو دورہ کریں گے،گزشتہ دور میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات میں پیش رفت نہیں ہوئی،سعودی اور یو اے ای وزرائے خارجہ کو خطوط لکھے ہیں،باہمی رابطوں سے ایک دوسرے کی پالیسیوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے،باہمی گفت و شنید سے ایک دوسرے پر اعتماد بڑھتا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سیکھ یاتریوں کو ہمیشہ سے پاکستان میں مذہبی رسومات کی آزادی ہے،کرتار پورا کا راستہ کھولنا ہماری امن کی خواہش کا عکاس ہے۔