شتر مرغ سے پولٹری کے مقابلہ میں 10 فیصد، روایتی لائیو سٹاک فارمنگ کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ گوشت حاصل ہوتا ہے، اوسٹرچ

پیر 24 ستمبر 2018 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) شتر مرغ سے پولٹری کے مقابلہ میں 10 فیصد جبکہ روایتی لائیو سٹاک فارمنگ کے مقابلہ میں 15 فیصد زائد گوشت حاصل ہوتا ہے۔ شتر مرغ کی فارمنگ منافع بخش کاروبار ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں شتر مرغ کی فارمنگ متعارف کروانے والی کمپنی اوسٹرچ کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں شتر مرغ کی فارمنگ کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے 69.94 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت شتر مرغ فارمرز کو 60 ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گوشت کی قلت کے خاتمہ کے لئے شتر مرغ کی فارمنگ کی حوصلہ افزائی اور فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شتر مرغ کی فارمنگ کے فروغ سے نہ صرف گوشت کی مقامی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ گوشت کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔