قومی برآمدات میں روئی سے تیار کردہ مصنوعات کے حصہ میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

پیر 24 ستمبر 2018 11:20

قومی برآمدات میں روئی سے تیار کردہ مصنوعات کے حصہ میں 6.3 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) گذشتہ چار سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں روئی سے تیار کردہ مصنوعات کے حصہ میں 6.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران روئی سے تیار کردہ مصنوعات کا مجموعی برآمدات میں حصہ 53.1 فیصد تھا جو مالی سال 2014-15ء کے دوران 54.5 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2015-16ء میں یہ تناسب 55 فیصد تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے دوران روئی سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کا حصہ مجموعی قومی برآمدات میں 59.4 فیصد تک بڑھ گیا۔ اس طرح گذشتہ چار سال کے دوران ملکی برآمدات میں روئی سے تیار کی جانے والی مصنوعات کے حصہ میں 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :