شامی صوبہ ادلب میں غیر فوجی علاقے کی تجویز جنجگو گروہ نے مسترد کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 11:40

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو گروپ نے شامی صوبے ادلب کے میں غیر عسکری علاقہ‘ قائم کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ ترکی اور روس نے اعلان کیا تھا کہ 15اکتوبر سے ادلب میں غیر عسکری علاقہ قائم کیا جائے گا، تاہم حراس الدین نے اسے ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے علاقے سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ادلب شامی باغیوں کے زیر قبضہ آخری بڑا ٹھکانا ہے اور شامی فورسز اس کے خلاف بڑی عسکری کارروائی شروع کرنے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :