لکی مروت، محکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈائون، درجنوں پرندے برآمد،ملزمان گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 11:40

لکی مروت، محکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈائون، درجنوں پرندے برآمد،ملزمان ..
لکی مروت۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ جنگلی حیات لکی مروت نے پرندوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈائون کے دوران قیمتی نسل کے درجنوں پرندے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ،پرندوں کے غیر قانونی کاروبار اور نقل و حمل کے خلاف کاروائی ڈویژنل فارسٹ آفیسر رحمت اللہ خان مروت کی ہدایت پر کی گئی،اس دوران رینج آفیسر میر اسلم خان کی زیر نگرانی انڈس ہائی وے کے مصروف ترین بنوں ڈیرہ سیکشن پر وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ اور دیگر مقامات پر کاروائیوں کے دوران لکی مروت، بنوں، کرک، ٹانک، کوہاٹ، خیبر ایجنسی، پاڑا چنار، اسلام آباد اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے 61 سائبرین کونجیں، ایک کالا تیتر، 20بٹیر اور12چکور برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان زاہد السلام، عبدالرئوف، خان محمد، تحسین اللہ، عصمت اللہ، محمد اکبر، عبداللہ شاہ، محمد غنی، عامر جلیل، نذیر خان، نعیم علی، محمد فاروق، غلام مصطفی،افسر خان، حسین احمد، دلاور خان اور محمد الطاف کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے 2لاکھ82ہزار300روپے جرمانے کی رقم وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔

متعلقہ عنوان :