دُبئی: پاکستانی ٹرینر کی جانب سے کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

ملزم نے مصری طالبہ کو ایسے وقت جِم بُلایا جب کوئی اور موجود نہ تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 24 ستمبر 2018 11:56

دُبئی: پاکستانی ٹرینر کی جانب سے کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر 2018ء) ایک پاکستانی جِم ٹرینر کو سترہ سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔ 34 سالہ ملزم کو استغاثہ کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔یہ و قوعہ 25جولائی 2018ء کو پیش آیا جس کی اطلاع القُصیص پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق مصری طالبہ ملزم کے جِم میں معمول کی ایکسرسائز کے لیے گئی جہاں اُس وقت کوئی تیسر اشخص موجود نہیں تھا۔

ملزم متاثرہ لڑکی کے قریب آیا اور اُسے پکڑ کر چُومنے لگا اور ساتھ ساتھ جسم کے مخصوص اعضاء پر ہاتھ پھیرنے لگا۔ جس پر لڑکی نے اُسے دھکّا دے کر خود سے پیچھے ہٹا لیا۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ سے ایک روز پہلے میں جِم سے ٹریننگ ختم کر کے باہر آئی اور گھر کو جانے والی تھی تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص مجھے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص اس جِم میں پرسنل ٹرینر کے طور پر کام کرتا تھا۔

اُس نے مجھے بتایا کہ اگلے دِن وہ مجھے ایکسرسائز کے حوالے سے رہنمائی دے گا۔ ملزم نے اگلے دِن مجھے کال کر کے کہا کہ میں 2 سے 3 بجے کے درمیان جِم آؤں۔ جب میں وہاں گئی تو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ہمارے علاوہ اور کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد ملزم مجھے ایک کمرے میں لے گیا اور کہنے لگا کہ میرے جسم کے مختلف حصّوں کا ناپ لینا چاہتا ہے تاکہ صحیح اندازہ ہو سکے کہ کن جسمانی اعضاء کو زیادہ ایکسرسائز کی ضرورت ہے۔

پھر اُس نے اچانک مجھے پکڑ کر چُومنے کی کوشش کی۔ میں نے اُسے دھکّا دے کر خود سے پرے کیا اور دوڑ کر خواتین کے سیکشن میں چلی گئی اور پھر تھوڑی دیر بعد وہاں سے گھر کو روانہ ہو گئی۔ گھر جا کر میں نے والدہ کو ساری بات بتائی جس پر انہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے جِم میں موجود کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے اس امر کی تصدیق کی کہ متاثرہ لڑکی دوپہر کے وقت جِم میں موجود تھی۔ جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 16 اکتوبر 2018ء کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :