Live Updates

ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

پیر 24 ستمبر 2018 12:20

ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی جس کی میزبان پاکستان کو مل گئی ہے،پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چئرمین ملک مہربان علی نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت ایشیائی بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دعوت نامے بھیجوا دیئے گئے ہیں جن میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، ترکی، تائیوان، سنگاپور، افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی جائے گی، چیمپیئن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں ہوگی، جس میں ٹیمیں مارچ پاسٹ کے علاوہ گلوکار اور فنکار اپنے، اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، ملک مہربان علی نیکہا کہ ابھی تک سات ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے جن میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، ترکی، نیپال، بنگلہ دیش، تائیوان اور افغانستان شامل ہیں اور چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کا قیام آئندہ ایک دو روز میں عمل میں لایا جائے گا، انہوں نیکہا کہ ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 12 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد 8 دسمبر سے شروع ہو جائیگی، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل 15 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات