پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان وانا

پیر 24 ستمبر 2018 12:27

پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر جنوبی ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانا پولیو مہم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے پولیو ورکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ٓاج سے وانا سب ڈویژن سمیت پورے جنوبی وزیرستان میں پانچ دن انسداد پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن سی کیپسول بھی دینا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پولیو کے قطرے میں کوئی چیز حرام نہیں ہے بعض نالائق اور ان پڑھ مولوی صاحبان جو نہیں سمجھتے ہیں وہ صرف اور صرف افواہیں پھیلانے میں ماہر ہوتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اگر کسی کے ذہین میں پولیو کے حوالے سے شک ہو تو بڑی افسوس کی بات ہے۔ سہیل احمد خان نے پولیو ورکر پر زرو دیا کہ ہر ورکر ٹائم کا پابند ہونا چاہیئے انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے جوکہ پوری دنیا میں پولیو وائرس ختم ہوچکی ہے بدقسمتی سے صرف پاکستان اور افغانستان میں اور پشتونوں کے علاقے میں موجود ہیں۔