قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں پر کشمیر اکنامک الائنس کی شدید تنقید

پیر 24 ستمبر 2018 12:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںکشمیر اکنامک الائنس نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمدڈار نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بجلی کے شعبے کی نکاری کے انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مخالفت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیرمیں بجلی کی پرائیویٹ طورپر تقسیم بھارتی آئین کی دفعہ 35Aجس کے تحت جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل پر ایک براہ راست حملہ ہے اور انہوںنے اس فیصلے کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے کشمیر اکنامک الائنس محکمہ بجلی کے ملازمین کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج میں شدت لائی جائیگی ۔