چینی تھنک ٹینک کے وفد کا یورپ کا دورہ

پیر 24 ستمبر 2018 12:32

چینی تھنک ٹینک کے وفد کا یورپ کا دورہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) مالیاتی بینکنگ کے لئے چائناسوسائٹی کے صدر اور چین بین الاقوامی اقتصادی ایکسچینج سینٹرکے مشیر چو شیاوچوان کی قیادت میں چینی تھنک ٹینکس کے وفد نے پانچ روزہ دورہ یورپ کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔اس دورے میں دو طرفہ باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں بھی اتفاق رائے حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دورہ یورپ کے دوران چینی تھنک ٹینکس کے وفد نے اعلی سطح کے کئی یورپی تھنک ٹینکس کے علاوہ یورپی کمیشن، عالمی تجارتی تنظیم اور جرمن وفاقی پارلیمنٹ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔چینی وفد نے یورپ کے معروف ماہرین، سیاسی اور تجارتی شعبوں کے نمائندوں سیاہم معاملات پرعمیق تبادلہ خیال بھی کیا۔وفد کے صدر نے برلن میں اس دورے کے حوالے سے کہا کہ فریقین نے چین کے قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں، علمی اثاثوں کے حقوق کی حفاظت، حکومت کے کردار، بڑے بینکوں کے قرضوں ، چین امریکا تجارتی تنازعات کے اثرات، چینی اقتصادی ترقی کی رفتار،عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات اور کثیرالجہت پسندی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

چینی وفد نے ان امور کے حوالے سے یورپ کے سوالات کا جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :