پاکستان سمیت دنیابھر میں فارما سسٹ کی اہمیت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 12:39

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں فارما سسٹ کی اہمیت کا عالمی دن کل 25ستمبربروز منگل کو منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھرمیں محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہی واکس اور سیمینارزانعقادپذیر ہوں گے جس میں فارماسسٹ کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :