قلندر آباد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس، 12 اکتوبر کو ختم نبوت کی سالانہ کانفرنس کا فیصلہ

پیر 24 ستمبر 2018 12:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) قلندر آباد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 اکتوبر کو قلندر آباد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سالانہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت امیر تحفظ ختم نبوت علاقہ قلندرآباد کے امیر مولانا عبدالصبور طارق نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی خطیب مولانا عبدالواحد تھے۔ اجلاس میں علاقہ بھر کے علماء کرام کے علاوہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس قلندرآباد کے عہدیداران اور ممبران شریک ہوئے اور کانفرنس کی تیاریوں کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔