کھولہ کیہال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونیوالی آتشزدگی سے گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر

پیر 24 ستمبر 2018 12:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ کھولہ کیہال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسیکو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید مکانات کو نقصان سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے آتشزدگی کی فوری اطلاع ریسکیو 1122 کو دی جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے تجربہ کار عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیج کر گنجان آباد علاقہ کو بڑی تباہی سے بچایا۔

1122 کے اہلکاران کامران اور حمزہ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ پر قابو پایا اور علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ علاقہ کی معروف سماجی شخصیت سردار یعقوب اور دیگر علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے بروقت کارروائی عمل میں لانے پر ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آفیسر ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ہمیں ان جیسے افسران پر فخر ہے۔