عمران خان کا دورہ سعودی عرب تحریک انصاف حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، قلندر خان لودھی

پیر ستمبر 12:41

عمران خان کا دورہ سعودی عرب تحریک انصاف حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک و آبنوشی حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ الیکشن 2018ء سے قبل بطور ایم پی اے PK-38 (سابق PK-46) 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فنڈ برائے ترسیل سامان بجلی واپڈا کو منتقل کیا تھا، اب اس فنڈ کا سامان پولز اور تاریں وغیرہ واپڈا ویئر ہائوس ایبٹ آباد کو موصول ہو چکی ہیں جبکہ پولز اور تاروں کی سپلائی ان اشخاص کو ہو رہی ہے جن کے پاس اتھارٹی لیٹرز ہیں، صرف ٹرانسفارمرز ابھی نہیں پہنچے۔

گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ لودھی آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کی سیکورٹی اور امن وامان کے وہ نگران تھے، الله تعالی کا کرم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد پولیس کی انتھک محنت اور بہترین حفاظتی اقدامات سے ضلع میں امن و امان قائم رہا ہے اور عوام اور اہل جلوس ہر قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے مامون رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو فروٹ فل قرار دیا اور کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی قیادت کی طرف سے باوقار پذیرائی ملی ہے اور سعودی عرب اب سی پیک منصوبہ کا تیسرا پارٹنر ہے اور اس نے 10 ارب ڈالرز کی انوسٹمنٹ کا عندیہ دیا ہے جو عمران خان اور ان کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔