تاریخ تناول کی 600 سالہ تاریخی ڈاکیو منٹری کی تقریب رونمائی 29 ستمبرکو ہری پورمیں ہو گی

پیر ستمبر 12:41

تاریخ تناول کی 600 سالہ تاریخی ڈاکیو منٹری کی تقریب رونمائی 29 ستمبرکو ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) تاریخ تناول کی 600 سالہ تاریخی ڈاکیو منٹری کی تقریب رونمائی 29 ستمبر کو ہری پور میں منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین تنولی اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید تنولی ہوں گے۔ آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنولی اتحاد ضلع ہری پور کے سرپرست اعلیٰ حاجی حیات خان تنولی بیٹ گلی، چیف کوآرڈینیٹر سلیم خان تنولی کھلابٹ، چیئرمین حاجی اکرم تنولی کرپلیاں صدر، محمد نواز خان تنولی پانبہ، ساجد کریم تنولی کھلابٹ، جمیل خان تنولی محلہ دربند، کونسلر عالم زیب خان تنولی محلہ دربند، افضال احمد خان تنولی دریہ ڈوگہ، احمد رشید خان تنولی لب میل، منیر خان تنولی کانگڑہ کالونی، ملک خورشید انور تنولی کھلابٹ، اسرار خان تنولی کنڈ کالو خان، ناظم شاہنواز خان تنولی بیٹ گلی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاریخ تناول پر گذشتہ 600 سالہ تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری کی تقریب رونمائی کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا۔ تقریب رونمائی ہفتہ کو دن اڑھائی بجے جہاز چوک جی ٹی روڈ ہری پور پر واقع مقامی شادی ہال میں منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین تنولی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین تنولی ہوں گے جبکہ تاریخ تناول ڈاکیومٹری کے ڈائریکٹر جہانداد خان تنولی سمیت آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی و ضلعی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ تاریخ تناول ڈاکیومنٹری4 سال کی طویل جدوجہد کے بعد 1450ء تا 1970ء تک کے تاریخی مختلف ادوار پر تیار کی گئی جس میں مختلف ادوار کی جھنگوں، تاریخی مقامات اور تناول کے تمام قبائل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ تاریخی ڈاکیومنٹری کے انعقاد پر جہانداد خان تنولی کی طویل محنت، جدوجہد اور تاریخی اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔