ایوشمن کھرانہ نے فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کے لئے تین زبانیں سیکھ لیں

پیر 24 ستمبر 2018 12:41

ایوشمن کھرانہ نے فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کے لئے تین زبانیں سیکھ لیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکارایوشمن کھرانہ نے فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کے لئے تین ریا ستوں کی زبانیں سیکھ لیںہیں۔ اداکار ایوشمن کھرانہ فلم ’’بدھائی ہو‘‘میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔انہوں نے فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں تین مختلف ریا ستوں کی زبانیں بولتے نظر آئیں گے اور ہر ریاست کی زبان کا بولنا نہایت دلچسپ تھا ۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کو ہمیشہ سے ہی مختلف زبانیں سیکھنے کا شوق تھا اور وہ مختلف زبانیں بولنا پسند کرتے ہیںاور یہی وجہ ہے انہوں نے فلم میں کردارکی ادائیگی کیلئے کافی وقت پنجابی اور ہریانہ کے لوگوں کے ساتھ گزارا تاکہ وہ تلفظ کی ادائیگی صحیح سے ادا کرسکیں ۔فلم ’’بدھائی ہو‘‘ میں ایوشمن کھرانہ اداکارہ سانیا ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہوںگے ، فلم 19اکتوبر کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :