صحت مند معاشرے اور قوم کا آغاززیادہ بااختیار عورت سے ہوتا ہے، ملند سونم

پیر 24 ستمبر 2018 12:41

صحت مند معاشرے اور قوم کا آغاززیادہ بااختیار عورت سے ہوتا ہے، ملند ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی اداکار اور پنکا تھون کے صدر ملند سونم نے کہا ہے کہ زیادہ بااختیار عورت ایک صحت مند معاشرے اور قوم کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

یونائٹڈ سسٹر فائونڈیشن اور پنکاتھون کی مشترکہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی خوایتن کو یہ احساس ہونا چاہیئے کہ ایک صحت مند معاشرے اور قوم کی شروعات ایک زیادہ بااختیار عورت سے ہوتی ہے اور اس کے لئے ایک عورت کا ذہنی اور جسمانی لحاظ سیمضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس مشتر کہ فائونڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ خوایتن کے اندر اس تقریب کے ذریعے اس کی آگاہی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :