امریکا ادلب کو شام کے دیگر علاقوں کے حالات چھپانے کے لئے استعمال کر رہا ہے، روس

پیر 24 ستمبر 2018 12:42

امریکا ادلب کو شام کے دیگر علاقوں کے حالات چھپانے کے لئے استعمال کر ..
ماسکو۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) روس کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب ویزلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ امریکا شام کے دیگر علاقوں کے حالات چھپانے کے لئے ایجنڈے کو ادلب تک محدورکھے ہوا ہے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابقروسی مندوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا، ادلب میں ہونے والی تباہی کو ایجنڈہ بنا کر شام کے دیگر علاقوں میں امریکی فوجی یونٹوں کی موجودگی کو ایجنڈے سے دٴْور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیبنزیا نے کہا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر علاقے میں درپیش دیگر واقعات کو منظر عام پر نہیں آنے دے رہا۔ ادلب کو شام کے دیگر علاقوں کے حالات پر پردہ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ترکی اور روس کے صدور کے درمیان اجلاس سے ایک دن قبل ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے ایک تباہی مچنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادلب پر حملہ کیا گیا تو یہ 21 صدی کی سب سے بڑی انسانی تباہی کی راہ ہموار کرے گا۔ ہمارے خیال میں یہاں شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر وجوہات بھی موجود ہیں۔