اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ،

بڑادہشت گرد نیٹ ورک پکڑنے کا ایرانی دعویٰ ایران بھر میں یوم سوگ، صوبہ خوزستان کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی دفاتر اور بینک بند رہے ،رپورٹ

پیر 24 ستمبر 2018 13:05

اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ،
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایران میں انٹیلی جنس کے وزیرنے دعویٰ کیا ہے کہ اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک بڑے مشتبہ نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیر کو ایران بھر میں یوم سوگ منایا گیاجبکہ صوبہ خوزستان کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی دفاتر اور بینک بند رہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فوجی پریڈ کے دوران25افراد مارے گئے تھے۔ محمود علوی کا کہنا تھا کہ اس حملے سے منسلک تمام دہشت گردوں کی شناخت کر لی جائے گی۔ دریں اثناء پیر کو ایران بھر میں یوم سوگ منایا گیاجبکہ صوبہ خوزستان کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی دفاتر اور بینک بند رہے ۔

متعلقہ عنوان :