مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ابراہیم محمد صالح کامیاب قرار

اپوزیشن لیڈر کو58.3 فیصد،مد مقابل چین کے حمایت یافتہ عبداللہ یامین کو صرف اکتالیس فیصد ووٹ ملے،الیکشن کمیشن

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ابراہیم محمد صالح کامیاب ..
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حیران کن طور پر اپوزیشن کے امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں بتایاکہ انہیں اٹھاون اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کے مد مقابل اور چین کے حمایت یافتہ عبداللہ یامین کو صرف اکتالیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ ملے۔ عبداللہ یامین دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ ابراہیم محمد صالح نے پرامن اقتدار کی منتقلی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عبداللہ یامین اپنے زیادہ تر مخالفین کو قید کر چکے ہیں یا پھر وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔