Live Updates

ای او بی آئی کے لیے کم پنشن باغ میں اولڈ افراد سراپا احتجاج

اولڈ بنیفٹ کے افراد کے ساتھ دس فیصد پنشن کی بات ظلم کی انتہا ہے‘پانچ ہزار میں کیسے گزارہ کریں

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

بیس بگلہ / باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ای او بی آئی کے لیے کم پنشن باغ میں اولڈ افراد سراپا احتجاج -تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے وزیر خزانہ نے بجٹ اجلاس میں اولڈ بنیفٹ افراد کے لیے کم از کم پنشن دس ہزار کا اعلان کیا- اعلان کے ساتھ ہی میڈیا میں یہ خبر بھی نشر ہوئی تو بعد ازاں اس اعلان کو واپس لے کر صرف دس فیصد کا اعلان کیا جس پر ملک بھر سمیت ضلع باغ میں بھی عوام سراپا احتجاج ہیں- این این آئی سے بات چیت کرتے راجہ بشیر خان غلام حسین محمد ابراہیم خان نصیر شاہ عبدالرشید خان محمد یاسین امین خان محمد اکبر خان غلام سرور بیوہ رحمت خان بیوہ بگو خان اور دیگر نے کہا عمران حکومت کے وزیر خزانہ کے اعلان پر حکومت عملدرآمد کر ی- دس فیصد ہماری تزلیل ہے عمران خان ایک طرف انصاف میرٹ کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف اولڈ بنیفٹ کے افراد کے ساتھ دس فیصد پنشن کی بات ظلم کی انتہا ہے ان افراد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ہمارے حال پر رحم کریں اور اپنے ماضی کے وعدے پر کام کریں -ہر حکومت غریب لوگوں کے ساتھ ہی نا انصافی کر رہی ہے - وزیر اعظم نے ہماری آواز پر ساتھ نہ دیا تو احتجاج تحریک شروع کریں گے آج کے دور میں پانچ ہزار پنشن کے ساتھ ہم کیا کیا کریں حکومتی لوگ اور اداروں میں بیٹھے لوگ لاکھوں کی تنخواہ لے رہے ہیں پھر ان کی فراغت پر انھیں مراعات سے مزید نوازا جاتا ہے -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات