ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ْشیکھر دھون اور روہت شرما کی سنچریاں، شیکھر دھون ناقابل شکست 111 بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) شیکھر دھون اور روہت شرما کی شاندا سنچریوں کی بدولت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 238 رنز کا ہدف 39.3 اوورز میں 1 وکٹوں پر پورا کیا، شیکھر دھون نے ناقابل شکست 111 اور روہت شرما114 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی بائولنگ بھارت بلے بازوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، بھارت ٹیم کا جو ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا وہ روہت شرما تھے جو بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوئے ۔ بھارت کی طرف سے کل دیپ یادیو، جسپریت بمرا اور چاحال نے بالترتیب 2، 2 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، شیکھر دھون کو ناقابل شکست 111 رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستانی قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کے پہلے تین کھلاڑی 58 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق 10، فخر زمان 31 اور بابر اعظم 9 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ شعیب ملک 78 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 237 رنز پویلین لوٹ گئی، اور اس نے بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے 238 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان سرفراز احمد 44 اور آصف علی 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شاداب خان 10، محمد نواز نے 15 رنز بنائے اور حسن علی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے کل دیپ یادیو، جسپریت بمرا اور چاحال نے بالترتیب 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 1 وکٹ پر حاصل کیا، روہت شرما اور شیکھر دھون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ روہت شرما 114 رنز بناکر بد قسمتی سے رن آئوٹ ہوگئے جبکہ شیکھر دھون نے ناقابل شکست 111 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی بائولرز کوئی کھلاڑی آئوٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، بھارتی ٹیم کی طرف سے جو واحد کھلاڑی آئوٹ ہوئے وہ کپتان روہت شرما تھے جو بد قسمتی سے رن آئوٹ ہوگئے۔ یوں بھارت پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :