پودینے کی کاشت رواں ماہ ستمبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

قصور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت رواں ماہ ستمبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکاشتکاروں سے کہاہے کہ چونکہ ماہ اگست سے لیکر ستمبر کے آخرتک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوارحاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پرپودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزارسے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اورجڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :