السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

قصور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے ۔انہوں نے بتایا کہ السی کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2 سی3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم وبھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طورپر تیار ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہوناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔