ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پرفخرہے،حافظ حفیظ الرحمن

پیر ستمبر 13:21

ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پرفخرہے،حافظ حفیظ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے گلگت بلتستان کے سپوت ہمارے لئے قابل فخر ہے،پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے، افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے ان سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک و قوم کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ قوم کے ان عظیم شہداء کا مشن جاری رکھیں گے ۔انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔