وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کر دیئے

پیر ستمبر 13:21

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایجوکیشنل لیڈر شپ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 31 لاکھ، قومی نصاب کونسل کے قیام کے لئے ایک کروڑ88 لاکھ، انٹرنیشنل میتھیمیٹکس سائنس سٹڈی کے لئے 14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :