ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42 کروڑ 87 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر ستمبر 13:21

ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42 کروڑ 87 لاکھ روپے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 42 کروڑ87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 5 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سوہاوہ چکوال روڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 38 کروڑ، آئی بی اکیڈمی کے لئے 2 کروڑ، کوئٹہ کینٹ میں فیملی سوٹس کی تمعیر کے لئے 53 لاکھ، کراچی میں وی آئی پی بلاکس کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :