قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع گاؤں میں چارباؤلے کتوں نے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت 14 افراد کوکاٹ کر زخمی کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 13:54

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع گاؤں میں چارباؤلے کتوں نے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت 14 افراد کوکاٹ کر زخمی کرلیا جن میں چار شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات اور مقامی میڈیا نے انتظامیہ اورہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قبائلی ضلع کرم کی حدودمیں پاک افغان سرحد ی علاقے پیواڑ میں چارپاگل اور باؤلے کتے اچانک نمودار ہوکر مقامی افراد پرحملہ آور ہوئے اور ایک خاتون سمیت چودہ افرادکو کاٹ کر زخمی کر لیا جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

ان باؤلے کتوں کے بارے میں پتہ چل جانے پر مقامی نوجوانوں نے چاروں کتوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔ ادھر اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پارہ چنارپہنچادیا گیا جہاں مبینہ طورپر مخصوص ویکسین کی عدم دستیابی پر متاثرہ افراد کو شدید مشکلات پیش آئیں جبکہ چار شدید زخمی افراد کو پشاور منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بارے فوری طورپر مزید معلومات نہیں مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :