کوہاٹ پولیس نے قبائلی بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے تین مبینہ ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 24 ستمبر 2018 13:54

کوہاٹ پولیس نے قبائلی بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے تین مبینہ ملزمان ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کوہاٹ پولیس نے قبائلی بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے تین مبینہ ملزمان گرفتار کرلئے۔تمام ملزمان افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن جنگل خیل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے رہائشی اور متاثرہ پندرہ سالہ عبدالرحمن نے اپنے والد کے ہمراہ چند روز قبل رپورٹ درج کی ہے جس کے مطابق وہ میران شاہ سے اپنے دوست محمد بلال کے پاس کوہاٹ افغان مہاجرین کیمپ آیا لیکن وہ نہ مل سکا البتہ ایک اورنوجوان مجھے اپنے حجرہ (بیٹھک) واقع افغان مہاجرین کیمپ گھمکول لے گیا جہاں مبینہ ملزمان غلام ‘ داؤد اور عزت نے باری باری میرے ساتھ بدفعلی کی۔

کوہاٹ سٹیشن جنگل خیل نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے تینوں مبینہ ملزمان داؤد خان ولد زواجان‘ عزت خان ولد دلاورخان اور غلام محمد ساکنان افغان مہاجرین کیمپ گھمکول گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف 53 چائلڈپروٹیکشن اور زیر دفعہ377 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔عوام نے کوہاٹ پولیس خصوصاً جنگل خیل پولیس کی اس کاروائی کو بہت سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :