راکھی ساونت سرطان کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں

پیر 24 ستمبر 2018 13:54

راکھی ساونت سرطان کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت سرطان کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راکھی نے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کیلئے اعضا کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

راکھی کا کہنا ہے ہر سال سینے کے سرطان کے باعث متعدد خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،اس سے قبل ایشوریہ رائے نے بعد از مرگ اپنی آنکھوںکا قرنیہ عطیہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :