فلم ’’منٹو‘‘ کے لئے معاوضہ لیتا توافسوس ہوتا، نوازالدین صدیقی

پیر 24 ستمبر 2018 14:05

فلم ’’منٹو‘‘ کے لئے معاوضہ لیتا توافسوس ہوتا، نوازالدین صدیقی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ’’منٹو‘‘ کے لئے اگر معاوضہ لیتا تو اس پر مجھے افسوس ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ جب مجھے فلم ’’منٹو‘‘ اور خاص طور پر اس کے کردار سعادت حسن منٹو سے متعلق بتایا گیا تو مجھے لگا کہ وہ بہت زیادہ میرا جیسا سوچتے تھے کیونکہ میں انہی جیسا سوچتا ہوں لیکن کبھی ان کی طرح کہنے کی ہمت نہیں کی، مجھے لگا کہ اگر میں اس فلم کے ذریعے اپنے خیالات لوگوں تک پہنچانے کے لئے ہدایتکارہ نندیتا داس سے معاوضہ لیتا ہوں تو اس سے زیادہ افسوس کی بات میرے لئے اور کوئی نہیں ہو گی لیکن میں پیشے کے لحاظ سے ایک اداکار ہوں تو اس کے لئے ایک روپے کا معاوضہ کہا جو ویسے انہوں نے ابھی تک نہیں دیا اور میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پیسے دینے ہیں۔

متعلقہ عنوان :