ناروے میں روس کا مبینہ جاسوس گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 14:19

ناروے میں روس کا مبینہ جاسوس گرفتار
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ناروے کی پولیس نے روس کے ایک مشتبہ جاسوس کو اوسلو ایئر پورٹ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی ملزم کی طرف سے پارلیمان میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کے بعد کی گئی۔ 51 سالہ مشتبہ جاسوس کو ناروے کی خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سیمینار میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی جارہی تھی تاہم ابھی تک روس نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :