ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ سے نہر میں سے نوجوان کی لاش برآمد

متوفی زوار خان بلوچستان کے علاقہ چمن کا رہائشی تھا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ سے نہر میں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں راہگیروں کی جانب سے نہر میں لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ ریسکیو 1122کی مدد سے لاش کو نہر سے باہر نکالا جس کی 17سالہ زوار خان کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔ متوفی بلوچستان کے علاقے چمن کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :