کاشتکار یکم اکتوبر سے آلو کی کاشت شروع کردیں،محکمہ زراعت

پیر 24 ستمبر 2018 15:00

فیصل آباد۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) کاشتکار یکم اکتوبر سے آلو کی کاشت شروع کردیں اور بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے ڈیزائری ، کارڈنیل ،ڈایا مینٹ ، فیصل آباد سفید ، فیصل آباد سرخ ، ایس ایچ فائیو کاتصدیق شدہ بیج استعمال کیاجائے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ آلو کی کاشت کا بہترین وقت یکم اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ہے لہٰذاکاشتکار آلو کی اچھی پیداوار کیلئے زمین کی تیاری اور زرعی مداخل کے بندوبست کا فوری آغاز کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشت کیلئے آلو کا بیج کولڈ سٹوریج سے کاشت سے کم از کم 10دن پہلے نکال کر خشک و سایہ دار جگہ پر رکھ دینا چاہیے تاکہ سرد خانہ میں پرے رہنے کے باعث جو آلو خوابیدگی کا شکار ہو گیاہے اس کی عام درجہ حرارت سے مانوسیت ممکن ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ موسم خزاں کی فصل کیلئے 12سو سے 15سو کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کیا جاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ بیماریوں سے پاک بہترین معیار کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے سے بہتر نتائج اور اچھی فصل حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :