بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،ْ بابر اعوان

مودی کیلئے راہول گاندھی نے کہا کہ’’ہمارا وزیراعظم چور ہے‘‘، مودی کی چوری کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر نے بھی گواہی دی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر ستمبر 15:09

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر رہنما پی ٹی آئی بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے بھارت کے چوکیدار کو ہی چور کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کیلئے راہول گاندھی نے کہا کہ’’ہمارا وزیراعظم چور ہے‘‘، مودی کی چوری کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر نے بھی گواہی دی۔بابراعوان نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانا ہوگا، نواز دور حکومت میں مودی کو پاکستان میں بہت سہولتیں تھیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے پٹیشنز غیر موثر ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر سے پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کو جواب دیا، پہلی دفعہ بھارت کو پاکستان سے اس قسم کا جواب دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آنے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے، مودی کو سخت ناکامی ہوگی، پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔