آتشبازی اور ڈرونزسے سب سے بڑا سعودی پرچم تیار،نام گنیز بک میں شامل

پیر 24 ستمبر 2018 15:09

آتشبازی اور ڈرونزسے سب سے بڑا سعودی پرچم تیار،نام گنیز بک میں شامل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سعودی محکمہ تفریحات نے یوم الوطنی 88پر آتشبازی اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کا سب سے بڑا پرچم تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام رجسٹر کرالیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ تفریحات نے مشترکہ میڈیا سینٹر میں منعقد کردہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 2016میں فلپائن نے اس حوالے سے جو ریکارڈ قائم کیا تھا اسے توڑا جائیگا۔ محکمہ نے 10بجے سے لیکر 10.15تک مملکت کے مختلف علاقوں میں 9لاکھ سے زیادہ آتشبازی کا مظاہرہ کرکے ریاض اور جدہ میں سعودی عرب کا عظیم الشان پرچم تشکیل دیا۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکار کی علامتی تصویر کے ذریعے فوجی سلام کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔